لاہور (سچ نیوز) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وکٹری سپیچ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارت ناراض ہے جبکہ عمران خان کے بہت قریب رہنے والے ایک شخص نے بھی انہیں یہ مشورہ دیا تھا۔
حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت والے چاہتے تھے کہ عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر ہی نہ کریں گے لیکن انہوں نے کشمیر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد رہنے والے ایک شخص نے بھی انہیں مشورہ دیا تھا کہ آپ کشمیر کا ذکر نہ کریں لیکن عمران خان نے یہ بات ماننے سے سختی سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں اپنی وکٹری سپیچ میں کشمیر کا ذکر کروں گا۔حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے کشمیر کا ذکر کئے جانے پر بھارت بھی ناراض ہے اور اس وجہ سے ہی انہوں نے کپل دیو، سنیل گواسکر، نووجوت سنگھ سدھو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کشمیر کا ذکر نہ کرتے تو یقینا عامر خان تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آتے مگر اب مودی نے انہیں روک دیا ہے۔