واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سابقہ حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے باعث ان کی امداد بند کی۔عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ ’ آپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کی امداد بند کردی تھی، کیا آپ یہ امداد بحال کریں گے۔‘ صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی امداد دینا چاہتے تھے لیکن سابقہ حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔انہوں نے عمران خان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد سے اس ملاقات کا منتظر تھا، آپ سے پہلے ہمارے لیے پاکستان کچھ نہیں کررہا تھا بلکہ ہمارے ایجنڈے کے خلاف کام کر رہا تھا۔ ہم پاکستان کے ساتھ بہت ہی اہم چیزوں پر کام کررہے ہیں، پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہے۔صدر ٹرمپ نے پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے بار بار اپنے جملے داہرئے اور کہا کہ پاکستانی لوگ بہت ہی محنتی ہیں، وہاں میرے بہت سے دوست ہیں، پاکستانی لوگ بہت ہی سمارٹ اور سخت جان ہیں۔