اسلام آباد (سچ نیوز) نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تھکے تھکے اور کمزور نظر آئے ، شہبازشریف کی باتوں کے بھی کم ہی جواب دیئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ عامر سعید عباسی نے بتایا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تھکے تھکے اور کمزور نظر آئے ۔ اس موقع پروہ شہبازشریف سے ملے اور شہباز شریف نے ان کو گلے لگانے کی کوشش کی ۔ سماعت کے موقع پر شہباز شریف ان سے باتیں کرتے رہے لیکن نوازشریف نے ان کی باتوں کے کم کم جواب دیئے ۔ اس کے بعد شہبا زشریف نے نواز شریف سے قومی اسمبلی جانے کی اجازت لی اورخواجہ آصف کے ساتھ احتساب عدالت سے روانہ ہوگئے ۔ احتساب عدالت سے روانگی کے موقع پر جب نوازشریف سے میڈیا نمائندوں نے گفتگوکی کوشش کی تو سکیورٹی حکام نے ان کومنع کیالیکن اس کے باوجو دمیڈیا نمائندوں نے ان سے سوالات کئے ۔میڈیا کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ’’ میں ٹھیک ہوں‘‘۔ اس کے علاوہ مریم نواز اور ان کے نماز پڑھنے کی جگہ سے متعلق سوالات کئے گئے جن کا انہوں نے مختصر جواب دیا۔اس کے بعد سکیورٹی حکام ان کو لیکر اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے ۔