کراچی: (سچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے دورہ کراچی کے آخری روز مصروف دن گزارا، حنیف محمد اکیڈمی میں سابق کپتان جاوید میانداد سے بھی ملاقات کی، ان کاکہنا تھا کہ پی سی بی میں عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی۔
پی سی بی چیئرمن احسان مانی نے دورہ کراچی کے آخری روز کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے وفد اور سابق کپتان جاوید میانداد سے ملاقاتیں کیں۔
جاوید میانداد کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چئیرمن سے ملاقات اچھی رہی، کرکٹ کمیٹی بنانا اچھا اقدام ہے، ورلڈ کپ تک سرفرازاحمد کی کپتانی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ لمبی منصوبہ بندی کے بجائے کل کا سوچنا چاہیے۔
کشمیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کے بیان پر میانداد نے کہا کہ کھلاڑی کو ملکی معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے، جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات میں پرانے قصے ایک دوسرے کو سنائے۔