لاہور: (سچ نیوز) الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے مالی سال 19-2018ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن گوشواروں کے مطابق تحریک انصاف کے علیم خان امیر ترین رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن اس کے باجود 71 کروڑ 67 لاکھ روپے کا قرض بھی لے رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے ہی امجد محمود چوہدری کے اثاثوں کی مالیت بھی 1 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے، ان کے پاس 11 گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور کوٹ ادو پاور پلانٹ، اٹک آئل ریفائنری، پاک آئل فیلڈ اور سوئی ناردرن کے شیئر ہولڈر بھی ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں کروڑ پتی ارکان کی بھی کمی نہیں، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 41 کروڑ 97 لاکھ روپے، صوبائی وزیر محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ روپے، وزیراطلاعات صمصام بخاری 16 کروڑ 86 لاکھ جبکہ عمار صدیق خان 61 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن 47 کروڑ کے اثاثوں کی مالکن ہیں جبکہ ان کے شوہر نجم سیٹھی کے پاس 19 کروڑ کے اثاثے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ اور سردار اویس لغاری 28 کروڑ 32 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔اہور: (سچ نیوز) الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے مالی سال 19-2018ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن گوشواروں کے مطابق تحریک انصاف کے علیم خان امیر ترین رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن اس کے باجود 71 کروڑ 67 لاکھ روپے کا قرض بھی لے رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے ہی امجد محمود چوہدری کے اثاثوں کی مالیت بھی 1 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے، ان کے پاس 11 گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور کوٹ ادو پاور پلانٹ، اٹک آئل ریفائنری، پاک آئل فیلڈ اور سوئی ناردرن کے شیئر ہولڈر بھی ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں کروڑ پتی ارکان کی بھی کمی نہیں، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 41 کروڑ 97 لاکھ روپے، صوبائی وزیر محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ روپے، وزیراطلاعات صمصام بخاری 16 کروڑ 86 لاکھ جبکہ عمار صدیق خان 61 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن 47 کروڑ کے اثاثوں کی مالکن ہیں جبکہ ان کے شوہر نجم سیٹھی کے پاس 19 کروڑ کے اثاثے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ اور سردار اویس لغاری 28 کروڑ 32 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔