ابوظہبی(سچ نیوز)اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا، ان کی اس دورے کی تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے مسجد کے دورے میں عبایا پہن رکھا تھا اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا۔اسرائیل کی جوڈو ٹیم کے ہمراہ دبئی آئی تھیں جس نے یہاں ایک جوڈو مقابلے میں بھی حصہ لیا۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ اسرائیل کی پہلی سینئر اہل کار ہیں جنھوں نے اس مسجد کا دورہ کیا اور اس کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے، یہ تاثرات انھوں نے عبرانی زبان میں لکھے ۔