8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
اسرائیلی ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ،صہیونی طاقتیں قبلہ اول کیخلاف سازشوں کیساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں:مفتی اعظم فلسطین

اسرائیلی ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ،صہیونی طاقتیں قبلہ اول کیخلاف سازشوں کیساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں:مفتی اعظم فلسطین

اسرائیلی ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ،صہیونی طاقتیں قبلہ اول کیخلاف سازشوں کیساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں:مفتی اعظم فلسطین

14/03/2019
0 0
0
شئیرز
9
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

مقبوضہ بیت المقدس (سچ نیوز)مقبوضہ بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ احمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اب قبلہ اول کے دروازے پر ایک نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے۔مفتی اعظم فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی فوجی افسروں کا باب رحمت اور مصلیٰ رحمت میں جوتوں سمیت داخل ہونا، یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی، صہیونی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اشتعال انگیزی نے فلسطینی قوم کو دفاع مقدسات کی ایک نئی تحریک پر مجبور کیا ہے۔الشیخ احمد حسین نے کہا کہ فلسطینیوں اور اہالیان القدس نے مصلیٰ باب رحمت کے دفاع کا عزم کیاہے۔ فلسطینی قوم نے صہیونی ریاست کی تمام چالاکیوں اور سازشوں کو مسترد کردیا ہے،اسرائیل نے القدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے اور القدس کی دینی شخصیات کو القدس سے بے دخل کرنے کی نسل پرستانہ سازشیں شروع کی ہیں۔الشیخ احمد حسین نے بالعموم پوری مسلم دنیا بالخصوص فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے زیادہ سے زیادہ نمازیں مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ صہیونی دشمن القدس کی تاریخ، تہذیب اور اسلامی تشخص مٹانے کی مکروہ سازشوں میں سرگرم ہے،اسرائیل اور صہیونی طاقتیں قبلہ اول کے خلاف سازشوں کے ساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں، القدس پر صہیونی یلغار فلسطینی قوم اور پوری مسلم دنیا کے ایمان اور عقیدے پر حملے کے مترادف ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In