غزہ (سچ نیوز) اسرائیل کی صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے داخلی سلامتی کی ایجنسی کی عمارت کو تباہ کردیا جبکہ ایک انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بھی بم برسائے ہیں۔اسرائیلی آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر ہونے کے جواب میں حماس کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اس راکٹ حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔فلسطین کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قابض افواج نے غزہ میں بمباری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں المنتظم انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بم برسائے ہیں۔






