مقبوضہ غزہ (سچ نیوز)اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ جامع جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے بتایا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے، اس معاہدے کی نگرانی مصر کررہا ہے۔ اگر اسرائیل نے اس معاہدے کی پاسداری کی تو وہ بھی کریں گے اور اس کی مخالفت کی گئی تو فلسطینی مجاھدین بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ جماعت نے مصر کو بتایا کہ گذشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری حق واپسی مظاہروں کو دبانے اور احتجاج میں شرکت کرنے کی راہ روکنے کی مجرمانہ کوششوں کا حصہ ہے مگر فلسطینی عوام غزہ میں پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔