بیجنگ(سچ نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے چند افریقی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ان کے برِاعظم میں سرمایہ کاری کی کوئی سیاسی شرائط نہیں ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقعے پر صدر شی جن پنگ نے چین کی جانب سے افریقہ میں 60 ارب ڈالر کی ترقیاتی منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے افریقہ کے ساتھ تعاون کا واضح ہدف ترقیاتی کاموں میں حائل مسائل کو ختم کرنا ہے۔ ہمارے تعاون کے وسائل کو کسی شاہانہ منصوبوں میں نہیں لگایا جانا بلکہ انھیں وہاں لگانا ہے جہاں ان کا سب سے زیادہ قائدہ ہوا۔تاہم صدر شی نے اعتراف کیا کہ کچھ منصوبوں کی تجارتی افادیت پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے، تاہم یہ تعاون دیر پا رہ سکے۔