8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
افغان کرکٹر کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے

افغان کرکٹر کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے

16/10/2018
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

شارجہ: (روزنامہ سچ ) افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ایک میچ میں حضرت اللہ زازئی ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر بلاخ لیجنڈز کے خلاف کابل زوانان کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ کی دوسری اننگز کے چوتھے ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دے کر 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔ چھ چھکے لگانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو ان سے سے قبل عظیم بلے بازوں یوراج سنگھ اور کرس گیل کے پاس ہے۔

یوراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف جبکہ کرس گیل نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی اسٹرائکرز کے خلاف میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2016 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ حضرت اللہ زازئی نے بھی 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ میچ میں 17 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے۔

اپنے اس ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حضرت اللہ زازئی کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں نے اپنی کارکردگی اپنے سب سے پسندیدہ کھلاڑی کرس گیل کے سامنے دی ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور میرے دماغ میں کسی ریکارڈ کے بارے میں خیال نہیں تھا۔


خیال رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ، فرسٹ کلاس اور لیگ کرکٹ میں جن کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ان میں ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز اور کرس گیل، بھارت کے روی شاستری اور یوراج سنگھ، جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز اور انگلینڈ کے روس وائٹلے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلاخ لیجنڈز نے کابل زوانان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ان کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں صرف 223 رنز ہی بناسکی۔یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے یوراج سنگھ کی ٹیم کو فتح ہوئی جبکہ کرس گیل اور حضرت اللہ زازئی کو اسی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In