لاہور(سچ نیوز)معروف سنگر علی ظفر نے میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کے باوجود میشا شفیع کے شوہرمیرے ساتھ کام کرتے رہے،میشاشفیع کے شوہرنے میرے ساتھ مارشل آرٹ ٹریننگ میں بھی حصہ لیا، علی ظفر نے تمام تصاویرعدالت میں جمع کروادیں۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں میشاشفیع کیخلاف علی ظفرکے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت جاری ہے،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی سماعت کررہے ہیں ،گلوکارعلی ظفر نے بیان دوبارہ ریکارڈ کراناشروع کرادیا ،گلوکارعلی ظفر نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع سے ہمیشہ فیملی کےساتھ ملاقات ہوئی،گلوکارہ نے الزامات کیلئے جعلی اکاؤنٹس کابھی سہارالیاگیا،علی ظفر نے کہا کہ ایک خاتون نے کہامیں نے اسے اے لیول میں ہراساں کیاجبکہ میں نے اے لیول کیا ہی نہیں،گلوکارعلی ظفر نے انٹرمیڈیٹ کی ڈگری عدالت میں جمع کروادی ، علی ظفرنے میشا شفیع کے واٹس ایپ پیغامات عدالت پیش کردیئے،علی ظفر نے کہا کہ ایک خاتون نے کہامیں نے اسے اے لیول میں ہراساں کیا،ایک اکاؤنٹ سے کہا گیا امریکامیں بیک سٹیج پرہراساں کیا،علی ظفر کا کہناتھا کہ الزامات لگانیوالی خواتین کاتعلق بھی میشا اوراس کی نمائندہ سے ہے۔