اسلام آباد: (سچ نیوز) حکومت نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے اپنے امیدواروں کو مر حلہ وار ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان تمام افراد کو سیاسی بنیادوں پر مختلف حکومتی اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کی پارٹی وابستگی اور ووٹ بینک کو برقرار رکھا جاسکے ، باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ا علٰی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن 2018 میں ہارنے والے وہ امیدوار جو پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو ایڈجسٹ کیا جائیگا ، حکومت نے آتے ہی دیرینہ ساتھیوں کو ایڈوائزرلگا یا اس کے بعد خانیوال سے ہارنے والے احمد یار ہراج کو وزیر اعظم معائنہ کمیشن کا چیئرمین لگایا گیا ہے ۔