نیویارک(سچ نیوز)امریکہ میں مقیم دو سعودی نژاد بہنوں نے سعودی عرب واپس بھیجے جانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلینے کو ترجیح دی اور اپنے جسموں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ کر دریائے ہڈسن میں کود گئیں۔نیوز ویب سائٹ ’دی مرر‘ کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ طالہ فاریہ اور 23سالہ روتانہ فاریہ کے جسم کمر اور ٹخنوں کے مقام پر ٹیپ کی مدد سے آپس میں جڑے ہوئے تھے اور پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے اکٹھے مرنے کیلئے سوچ سمجھ کر یہ اقدام کیا۔دونوں بہنیں گزشتہ سال 30 نومبر سے امریکہ میں مقیم اپنے اہلخانہ سے الگ مقیم تھیں اور کسی بھی صورت واپس سعودی عرب نہیں جانا چاہتی تھیں۔ان کی لاشیں گزشتہ ماہ 24اکتوبر کے روز دریائے ہڈسن کے کنارے ملیں۔