یالکوٹ: (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والئے لوگ دوست بنے وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کےذریعےاپنی محبت بھی مل گئی۔ اسی طرح ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کے لیے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔
ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان پہنچ گئی۔ ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرے گی جس کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کاشف کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تمام تر تیاریاں کر لی گئی ہیں، جبکہ کاشف کے دوست احباب کو بھی شادی کے دعوت نامے بھجوائے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر غیر ملکی خواتین کے پاکستان آنے کا یہ کوئی پہلا قصہ نہیں ہے۔ رواں برس اپریل میں بھی بیساکھی میلے میں شرکت کے آئی ایک ہندو خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد کرن بالا کا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی رکھ دیا گیا۔