نئی دہلی (سچ نیوز) مودی سرکار عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے جس نے پہلے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا اور اب اس کے وزیر دفاع نے نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی کا عندیددیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے نیوکلیئر پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے اور ان کا بیان خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے کشمیر کا نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہونا ثابت ہو گیا ہے اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سیکیوٹی کونسل کی میٹنگ سے پہلے بھارت نے اقوام عالم کو دھمکی دی ہے؟بھارتی وزیر دفاع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے اٹل بہاری واجپائی کے انڈیا کو ایٹمی طاقت بنانے کے پختہ عزم کو دیکھا اور اس کے ’استعمال میں پہل نہ کرنے‘ کے نظرئیے پر سختی سے قائم رہا۔ انڈیا اس نظرئیے پر سختی سے کاربند رہا لیکن مستقبل میں کیا ہو گا، یہ حالات پر منحصر ہے۔“