جکارتہ(سچ نیوز)انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے لیون ایئر کے ملبے کا سراغ لگا لیا ہے،یہ جہاز واز کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق نڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل ھادی تجاگانٹو نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی جگہ کا پتا چل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ٹی 310 طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ادھر انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پتا چلانے کے لیے مقرر کردہ ٹیم کے غوطہ خوروں کوسمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی وائس چیئرمین ھاریو ساتمیکو نے بتایا کہ ہوائی جہاز سمندر میں 35 میٹر کی گہرائی میں ملا ہے۔رپورٹ کے مطابق قبل ازیں لیون ایئر کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مسافر جہاز بانکال بینانک جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس ہوائی جہاز نے ایک گھنٹہ10 منٹ میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے جن میں 181 عام مسافر 2 بچے اور2 شیرخوار شامل تھے۔