کراچی (سچ نیوز ) اپوزیشن پارٹیوں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈلاک برقرار ، متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں میں پیپلزپارٹی کا پیش کردہ اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا۔نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے پروگرام ’’سوال یہ ہے ‘‘ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہماری جماعت کواعتزازاحسن کے نام پراعتراض ہے، اعتزازاحسن کا پاناماکیس کے حوالے سے موقف رہا ہےاور اس حوالے سےہم نے پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔محمد زبیر نے وزیراعظم کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو ایشوز تھے تو اعتزاز احسن کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کامیاب ہوتی ہے تو انھیں مبارک باد دیں گے، اپوزیشن صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہے، تو ہمیں مبارک بادی جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کہاپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنا جمہوریت میں احسن طریقہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی ایک نام دے چکی ہے، اعتزازاحسن بہت پرانے سیاست دان اور معروف شخصیت ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی امیدوارکے لئے مشاورت کررہی ہے، پوری کوشش ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوارسامنے لائیں، اپوزیشن جماعتوں کومتحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔