لاہور (سچ نیوز)تحریک انصاف کے ر ہنما فیصل واڈا نے کہاہے نوازشریف کی جانب سے آصف زرداری کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے باعث اپوزیشن متحد نہیں ہو سکتی ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ اپوزیشن اس لئے متحد نہیں ہو سکتی کے آصف زرداری کے ساتھ نوازشریف نے جو کردار ادا کیاہے اور اس حوالے سے آصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور وقت ایک جیسا نہیں رہا ۔ آصف زرداری پر کیس ایف آئی اے نے بنایا ہے ۔ حکومت نے اس حوالے سے کو ئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ یہ ایک مضبوط کیس ہے اب اگر ایف آئی اے ان کوبری کرتی ہے تو الحمد اللہ اوراگر ان کو جیل میں ڈالتی ہے تو پھر بھی الحمد اللہ ،انہوں نے کہا کہ جب کرپشن کے کیسز ہونگے تو اپوزیشن متحدہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں بڑی دلچسپ روایتیں رہی ہیں۔ نااہل ہونے والے وزیر اعظم بن گئے اور جیلوں سے لوگ ایوان صدر میں چلے گئے ۔