تہران (سچ نیوز) ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 افراد سمیت تمام مسافرہلاک ہوگئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے جہاز میں عملے سمیت 66 افراد سوار تھے۔مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جا رہا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔العربیہ نیوز کے مطابق "آسمان” فضائی کمپنی کے ترجمان محمد طبطبائی نے بتایا کہ مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا اور وہ صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کہاکہ تمام ہنگامی فورسز کو الرٹ کردیا گیا تاہم خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایرانی فضائی کمپنی آسمان کے ترجمان نے بتایاکہ اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد طیارے کا را ڈار سے رابطہ منقطع ہوگیااوربعد میں اطلاع ملی کہ طیارہ سمیرم قصبے کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گراہے۔ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایرانین ریڈ کریسنٹ نے کہاکہ ان کے ورکرز حادثے کے وقت اس علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ ایرانی حکام نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔






