تہران (سچ نیوز)ایران نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کی جانب سے وارننگ نہیں سنی گئی جس پر اس قبضے میں لیا گیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کا ماہی گیروں کی ایک کشتی کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا تھا، جس کے بعد اسے رکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے وارننگ نظر انداز کردی۔برطانوی آئل ٹینکر کی جانب سے وارننگ کونظر انداز کئے جانے کے بعد بعد ایرانی گارڈز نے اس پکڑ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹینکر کو بندر عباس کی بندر گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس ٹینکر اور عملے کے ارکان کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائیگا جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں۔