لاہور: (سچ نیوز ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیل کر قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں نے بارش کی وجہ سے فائنل میچ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مسقط سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیل کر قومی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، ٹرافی کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان تھا جو بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مشترکہ فاتح قرار دیں گئیں۔
ایونٹ قومی ٹیم کیلئے ہر گھڑی نئی مشکل لایا پہلے کوچ محمد ثقلین کا منیجر حسن سردار سے جھگڑا، کپتان رضوان سنیئر کی انجری اور پھر فنڈز کی کمی، کھلاڑی اب تک ٹورنامنٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ گرین شرٹس کا اگلہ امتحان ورلڈ کپ ہے جو 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔
یاد رہے پاکستان اور بھارت کےد رمیان فائنل تیز بارش کے سبب نہ کھیلا جاسکا، دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئنز قرار دے دیا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان اور بھارت دودو بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت چکے ہیں، تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا نے پینالٹی شوٹ آؤٹ پرجاپان کو تین دو سے شکست دی، مقررہ وقت میں دنووں ٹیموں کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔