پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 کے لئے پی ایس ایل انتظامیہ نے آسٹریلیا کے دو جارح مزاج کھلاڑیوں سے رابطہ کر لئے ،ایسے نام آگئے کہ بھارتیوں کے اوسان خطاءہو جائیں گے
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ اورڈیوڈ وارنر سے رابطہ کیا ہے، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ سے بھی مذاکرات میں مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی بھی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے،دوسری جانب فر نچائزز مالکان کی جانب سے پی ایس ایل سیکریٹریٹ سے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کر سکیں، کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور اگلے ماہ کے وسط تک آئندہ پی ایس ایل کا ڈرافٹ بھی مکمل ہو جائے گا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کرکٹراے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کا سیزن4کھیلنے کے لئے آمدگی کااظہارکیا جس کے بعد یہ طے ہے کہ وہ پی ایس ایل 4میں شریک ہوں گے۔