ممبئی (سچ نیوز )گزشتہ دو سالوں میں بالی ووڈ میں بڑی بڑی شادیاں ہوئیں جن میں انوشکا شرما ، دپیکا پڈوکون ، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیہ جیسی صف اول کی اداکارائیں شامل ہیں تاہم اب ان سب کے بعد شردھا کپور نے بھی تیاری پکڑ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔بھارتی ویب سائٹ ” نیوز 18“ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ شردھا کپور آئندہ سال اپنے دیرینہ دوست فوٹو گرافر ” روہن شریستھا“ کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔ساتھ ہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضامندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ اگرچہ دونوں کی آئندہ برس تک شادی کے امکانات ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا۔