لندن(سچ نیوز) برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہاہے کہ ایران خطرناک راہ پر چل رہاہے اوراگر ایران نے برطانوی آئل ٹینکر نہ چھوڑا تواس کا سنگین نتائج بر آمد ہونگےغیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق برطانوی جیرمی ہنٹ کی جانب سے کہ ایران کی طرف سے اپنے آئل ٹینکر پر قبضے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ اگر ایران نے اس ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن پیش رفت ہے اورایران شاید غیرقانونی اور عدم استحکام کا باعث بننے والا خطرناک رویہ اختیار کر رہا ہے۔‘ نہوں نے واضح کیا ہے کہ لندن حکومت اپنے بحری جہاز کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے برطانیہ کافوجی طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔