اسلام آباد(سچ نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے ملاقات کریں گے،بلوچستان عوامی پارٹی چیرمین تحریک انصاف کوحمایت کی یقین دہانی کرائےگی۔جیونیوز کے مطابق جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کاوفدعمران خان سے ملاقات کرےگا،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا،بلوچستان عوامی پارٹی چیرمین تحریک انصاف کوحمایت کی یقین دہانی کرائےگی،بلوچستان عوامی پارٹی کے وفدکی ملاقات کاوقت آج طے کیاجائےگا۔