8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ،ہندوستان نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہے:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ،ہندوستان نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہے:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ،ہندوستان نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہے:ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

18/03/2019
0 0
0
شئیرز
3
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی(سچ نیوز)نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے ، انڈیا نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہے،میں بوڑھا ہوچکا ہوں، اس لئے میں نہیں بلکہ عمر عبداللہ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ بنیں گے جبکہ میں خود پارلیمانی چناؤ جیت کر پارلیمان میں جاؤں گا۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کو مذہب، طبقوں اور علاقوں کے نام پر بانٹ رہی ہے،مودی حکومت نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے، ہر کنبے کو  15  لاکھ روپے فراہم کرنے اور مہنگامی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن سب جھوٹ ثابت ہوا، کب تک ہم یہ جھوٹ سنتے رہیں گے؟ دیش خطرے میں نہیں بلکہ مودی جی خطرے میں ہے،افسوس تو اس بات کا ہے کہ لوگوں کو بانٹا جارہا ہے،ہندو الگ، پھر ہندوؤں میں شیڈول کاسٹ الگ ، برہمن الگ ، سکھوں کو الگ کھڑا کرو،  مسلمانوں کو الگ کھڑا کرو، پھر مسلمانوں میں شیعہ کو الگ کھڑا کرو اور سنی کو الگ کھڑا کرو، اس ملک میں وہ لوگ عوامی نمائندے بننے چاہیے جو لوگوں کے درد کو سمجھ سکیں،صرف نعرے بازی نہیں، نعرے بازی سے بھارت نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے میڈیا کو خرید رکھا ہے ،اخباروں کو خرید رکھا ہے ،ٹیلی ویژن چینلز کو خرید رکھا ہے ،یہ روز اُن کی ہی خبریں چلاتے ہیں کیونکہ اِن کے پاس پیسے ہیں لیکن انہیں یہ پتا نہیں کہ نہ پیسہ رہے گا اور نہ ہی ٹی وی چینلز ،ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ میڈیا اپنا رویہ بدل لے گا اور وہ وقت جلد آنے والا ہے۔فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہاب میں  وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا،جموں کشمیر کا  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بنے گا، وہ جوان اور میں بوڑھا ہوں،میں اتنا نہیں بھاگ سکتا جتنا یہ جوان لوگ بھاگ سکتے ہیں،ان کے ساتھ مقابلہ اگر کرسکتا ہے تو عمر عبد اللہ  کرسکتا ہے،ایک بوڑھا ان کا کیسے مقابلے کرے گا؟تاہم مجھے پوری امید ہے کہ میں پارلیمنٹ میں ضرور جاؤں گا۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In