ممبئی (سچ نیوز )بھارتی اداکارہ نہیادھوپیا ماں بن گئیں ہیں اور ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نہیا دھوپیا کے ترجمان نے میڈیا کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا اداکارہ کے گھر آج صبح سویرے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، نہیا دھوپیا کی ڈیلیوری ’ ویمنز ہسپتال ‘ میں ہوئی جبکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔یہاں یہ امر قابل نہیا دھوپیا اور انگد نے مئی کے مہینے میں اچانک شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران پریشان کر دیا تھا جبکہ اگست میں نہیا نے شادی کے تین مہینے کے بعد حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔یہاں امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں تیزی کے ساتھ گردش کر تی رہیں تھیں کہ اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہو گئیں تھیں اور وہ اپنی شادی کے چھ مہینے کے بعد ماں بن گئی ہیں ۔