ممبئی ( سچ نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونس 13 سال سے شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونس اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔نک جونس نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔نک جونس ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔انہوں نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔