بریلی (سچ نیوز)بریلی میں پر اسرار بخار10 دن میں 27افراد کی جان لے گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بریلی میں پر اسرار بخار سے27افراد کی موت واقع ہونے کے بعد ہسپتا ل اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور ہسپتال میں داخل مریضوں میں خوف پھیل گیا ۔ ہسپتال میں اتنی زیادہ تعداد میں ہونے والی اموات کی اطلاع پر ریاستی وزیرراجیش اگروال نے ہسپتا ل کا دورہ کیا ،دورے کے دوران جب ان سے ادویہ کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا گیا تو وزیر موصوف نے نہ صرف ڈاکٹروں کی خوب کلاس لی بلکہ خاتون انچارج کو جیل بھیجنے کی بھی دھمکی دے دی۔ ریاستی وزیر راجیش اگروال نے ضلع کمشنر سے اس تمام صورت حال پر رپورٹ طلب کر لی ۔واضح رہے کہ بریلی کے آنولا قصبہ میں واقع ہسپتا ل میں صرف 10 دنوں کے دوران 27افراد کی موت واقع ہو ئی ہے۔