ممبئی(سچ نیوز)ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ ودیا سنہا قلیل علالت کے بعد 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا سنہا کو ایک ہفتہ قبل سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ،آج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو نے کے بعد ان کا انتقال ہو گیا ۔ودیا سنہا ان دنوں مشہور ٹی وی سیریل ’’کلفی کمار باجے والا‘‘ میں دادای کا کردار نبھا رہی تھیں۔1974 میں ودیا سنہا نے ’’رجنی گندھا‘‘ اور ’’چھوٹی سی بات‘‘ سے بالی ووڈ میں فلموں کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی فلم انڈسٹری میں سپر سٹار کے طور پر متعارف ہو گئیں ۔ودیا سنہا کی مشہور فلموں میں مکتی ،کرم، کتاب،شوہر بیوی اور وہ ،تھیں جبکہ آخری بار وہ سلمان خان کی ’’باڈی گارڈ‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں ۔ودیا سنہا کے والد بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور فلم پرڈیوسر تھے جبکہ انہوں نے دو شادیاں کیں تاہم بد قسمتی سے دونوں شادیاں ہی ناکام رہیں ،عمر کے اس حصہ میں وہ تنہا زندگی بسر کر رہی تھیں۔