نئی دہلی(سچ نیوز ) نئی دہلی کے علاقے علی پور میں دریائے جمنا میں4افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادو راحت رسانی کی غوطہ خور ٹیموں نے2 لاشیں برآمد کر لیں جبکہ2 کی تلاش جاری ہے۔ موقع پر انتظامیہ اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں کارروائی میں مصرف ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدبارش کے باعث دریائے جمنا کی آبی سطح میں کافی اضافہ ہو گیا اورمتعددمقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔