ممبئی (سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کے پاکستان سے اچھے تعلقات کشمیر کی دگرگوں صورتحال پر مثبت اثر ڈالیں گے اور کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔بھارت کو کشمیر کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمتی عمل اپنانا چاہیے اس سے کشمیر کے لوگوں کا غصہ کم کرنے میں مدد ملے گی اور امن وامان کے حوالے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔