نئی دہلی(سچ نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ میں مزید 106 افراد سیلاب کی نذر ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد 324 ہو گئی، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی ریاست کیرالا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ، مکانات گرنے اور سیلاب کے باعث ایک دن میں 106 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی۔طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گئے، لینڈ سلائڈنگ سے درخت اکھڑ گئے اور سڑکیں بند ہو گئیں۔ سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افرا دنقل مکانی کر چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنےکے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق کیرالہ میں بارش کاسلسلہ رواں ہفتے جاری رہے گا۔