ئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک پارک میں لگا جھولا ٹوٹنے سے دو افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں لوگ بڑی تعداد میں پارک میں تفریح کے لیے آئے ہوئے تھے اور کچھ لوگ پینڈولم سٹائل کے جھولے سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اس دوران جھولا ایک طرف سے ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے میئر آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”اس واقعے میں دو لوگ ہلاک اور 29زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ انتظامیہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ “پارک میں موجود ایک شخص موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا جس میں حادثاتی طور پر جھولا ٹوٹنے کا منظر بھی محفوظ ہو گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔