نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت نے حجاج کی جانب سے آبِ زم زم کی بوتلیں ساتھ لانے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی قومی ائیرلائن کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کیلئے نوٹس جاری کیا ہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جانے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔بھارتی ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز بدلے جانے اور سیٹوں کی محدود تعداد کی وجہ سے ان دونوں فلائٹس پر ایجنٹس کے ذریعے حج کرنے گئے حجاج اپنے ساتھ آبِ زم زم نہ لائیں، تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔