اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں، اہلکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کر دیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارت کے پنجابی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں۔
ਮੈਂ ਇੰਡੀਅਨ ਆਰਮੀ ਵਿਚ ਸਾਰੇ ਪੰਜਾਬੀ ਜਵਾਨਾਂ ਨੂੰ ਬੇਨਤੀ ਕਰਦਾ ਹਾਂ ਕਿ ਇੰਡੀਅਨ ਸਰਕਾਰ ਦੇ ਮਜ਼ਲੂਮ ਕਸ਼ਮੀਰੀਆਂ ਤੇ ਹੋ ਰਹੇ ਜ਼ੁਲਮ ਦੇ ਖ਼ਿਲਾਫ਼ ਆਪਣੀ ਆਰਮੀ ਡਿਊਟੀ ਤੋਂ ਇਨਕਾਰ ਕਰ ਦਿਓ !!
I appeal to all Punjabis in Indian army to refuse to be part of injustice/zulm and deny duty in Kashmir
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 13, 2019
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، امن مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ظلم کرنے سے انکار مداخلت ہے؟ مودی کے فسطائیت پر مبنی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے تمام بھارتی انکار کر دیں۔
Asking to refuse cruelty is interference? I call upon all Just Indians to refuse Narendra Modi fascism and refuse to abide by rules of his Govt…. peace is not possible without resistance https://t.co/Y6sEA3x7Q9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 13, 2019