لاہور (سچ نیوز) کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے دو چمکتے ستاروں یاسر حسین اور اقراءعزیز نے ناصرف اپنے تعلق کو ساری دنیا کے سامنے قبول کیا بلکہ ایوارڈ شو کے دوران ہی یاسر حسین اپنی ہونے والی اہلیہ پر کچھ اس طرح ’واری‘ ہوئے کہ تنقید کا نشانہ بھی بن گئے۔
یاسر حسین اور اقراءعزیز کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ یاسر حسین نے اقراءعزیز کیساتھ اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے تقریباً تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی اور ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”اقراءعزیز اپنے تایا ابو کیساتھ۔۔۔“
View this post on Instagram
At @friehaaltaf Mai Meri Patli aur Woh . #yasirhussain #iqraaziz #friehaaltaf @tsmandco
مذکورہ صارف نے تبصرہ تو فرما دیا لیکن شائد وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ یاسر حسین اکثر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے رہتے ہیں لیکن اس صارف کو جیسا جواب ملا، اس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا۔ یاسر حسین نے جواب دیا ”تایا کیوں بیٹا! آپ مجھے صرف ابو ہی کہو، مجھے اچھا لگتا ہے۔“