ہری پور: (سچ نیوز) تربیلہ جھیل میں کشتی ڈوبنے کے حادثے پر آئی ایس پی آر نے تازہ ترین معلومات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق کشتی میں 35 مسافر سوار تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سول انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج سے تعاون طلب کیا جس کے بعد ایس ایس جی کے 24 غوطہ خور جائے حادثہ کی جانب روانہ کیے گئے۔
پاک فوج کے مطابق گیارہ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین کی نعشیں ملیں، جھیل میں حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی تلاش کا آپریشن ابھی جاری ہے۔