اسلام آباد(سچ نیوز)ڈائریکٹرآپریشنز ارسا نے کہا ہے کہ دو روز تک تربیلا ڈیم پانے کی کمی پوری ہو جائے گی۔
جیو نیو کے مطابق ڈائریکٹرآپریشنز ارسا خالدادریس نے کہا ہے کہ دو روز تک تربیلا ڈیم مکمل بھرجانے سے پانی کاذخیرہ60لاکھ ایکڑفٹ سے تجاویزکرجائے گا، پانی کی سطح1550فٹ تک پہنچ ہوجائے گی،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1547فٹ ہے،تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کاموجودہ ذخیرہ58لاکھ76ہزارایکڑفٹ ہے،تربیلا ڈیم کاڈیڈ لیول 1386فٹ ہے، 8جولائی کوتربیلاڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیاتھا۔