انقرہ(سچ نیوز)ترک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں گذشتہ ہفتے 36دہشت گرد ہلاک جبکہ 347گرفتار کئے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے اندر ملکی سلامتی کاروائیوں میں 36 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔وزارت داخلہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 23 تا 30 جولائی کے درمیانی عرصے میں ایک ہزار 994 آپریشنز کیے گئے۔اس دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک مطلوبہ دہشت گرد عثمان گولین بھی شامل تھا۔مزید برآں دہشت گرد تنظیم PKK سے رابطہ ہونے والے 119 ، دہشت گرد تنظیم فیتو کے 209 اور داعش کے 19 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔