کراچی(سچ نیوز ) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ مجھے بہت لوگوں نے کہا کہ تم بہت موٹی ہو، جینز کیوں پہنتی ہو؟ لوگ جب سوشل میڈیا پر اس طرح کہتے ہیں تو میں ایسے کپڑے بار بار پہنتی ہوں اور پھر ان کپڑوں میں تصویریں بھی لگاتی ہوں، تنقید کی وجہ سے کبھی اس کام سے نہیں رکتی جو میں کرنا چاہتی ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے زارا نور عباس نے بتایا کہ لوگوں کی تنقید مجھے ہمیشہ تکلیف دیتی ہے اور میں بہت روئی بھی ہوں مگر لوگوں کی تنقید سے کبھی میں اس کام سے نہیں رکتی جو میں کرنا چاہتی ہوں۔اداکاہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی خالہ اور اماں شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراوں میں سے ایک ہیں تو انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کبھی انہوں نے آپ کی سفارش کی؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں، وہ اس لیے کہ اگر کوئی مجھ پر اپنے دو روپے صرف اس وجہ سے لگا رہا ہے کہ میری خالہ نے اسے کہا تھا تو یہ بات قابل قبول ہے مگر کوئی اپنے لاکھوں روپے مجھ پر لگا دے صرف اس وجہ سے تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ انڈسٹری میں بہت مقابلہ ہے۔