دارالسلام(سچ نیوز)مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقائی پولیس چیف وِلبروڈ مافنگوا نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘دھماکا زوردار تھا جس میں اب تک 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تیل جمع کر رہے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔تنزانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘ٹی بی سی طائفا’ کا کہنا تھا کہ واقعے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ کہ یہاں صورتحال بہت خراب ہے، واقعے میں کئی افراد ہلاک ہوئے جن میں متعدد وہ لوگ بھی ہیں جو تیل جمع نہیں کر رہے تھے لیکن مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے اور آگ کی زد میں آگئے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے آگ کے بلند شعلے ابھر رہے تھے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات درپیش تھیں، جبکہ میں نے 65 سے 70 افراد کو بچاتے ہوئے دیکھا کیونکہ یہاں آگ تیزی سے پھیل رہی تھی۔’حکومتی ترجمان حسان عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔