ٹوکیو(سچ نیوز)جاپانی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے ملکی دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ تجویز کیا ہے۔ ٹوکیو کے دفاعی بجٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ شمالی کوریائی بیلسٹک میزائل سازی بتائی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ اگلے مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں48 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے اس بجٹ کی منظوری کی صورت میں دفاعی بجٹ میں یہ مسلسل ساتواں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم شِنزو آبے شمالی کوریا کے جوہری و میزائل پروگرام کے علاوہ چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کا مؤثر جواب دینے کی حکمت عملی کو ملکی ضرورت خیال کرتے ہیں۔ جاپان کا نیا مالی سال یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے۔