برلن (سچ نیوز) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہاہے کہ یورپی اقوام کی جانب سے عوامیت پسندی، قومیت پسندی، نسل پرستی اور سامیت دشمنی کے مقابلے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہٹلر کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کو 75 برس مکمل ہونے پر میرکل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کے ناطے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرنے والے افراد کی زندگی آج کے لوگوں کے لیے ایک مثال ہونی چاہئے۔ انہوں تے کہاکہ یورپی اقوام کو اس براعظم میں عوامیت پسندی، قومیت پسندی، نسل پرستی اور سامیت دشمنی کے مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔واضح رہے کہ کرنل کلاوس فان اشٹاوفنبرگ نے 20 جولائی 1944ءکے روز جرمن نازی آمر ہٹلر کو ایک بریف کیس بم کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں اسے کامیابی نہ ہوئی ۔