اسلام آباد:(سچ نیوز) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤ نٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کریں، میں گرفتار ہوکر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے، سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو کس نے وزارت داخلہ کا قلمدان رکھنے کا کہا؟ وزارت داخلہ کو ہی مذاکرات اور ایکشن کرنا ہوتا ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم نے خود کو ہٹالیا اور دوسروں کو سامنے کردیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ آسیہ مسیح کے فیصلے بعد پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال کو خود حل کرائیں، جنگ مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑی جاتی ہے، ہم بھی نئی صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں نے فالودے والے، رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی جب کہ انہیں پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اکاؤنٹ میں نے کھلوایا اور پیسے میں نے رکھوائے، پھر اگر رکھوائے بھی ہیں تو بینک والا پھنسے گا، جعلی اکاؤ نٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کرلیں، گرفتار ہو کر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا