واشنگٹن( سچ نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ وہ عرب صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،ٹرمپ حکومت جمال خشوگی کی ہلاکت کے ذمے دار تمام لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداررے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اِن رپورٹوں سے اختلاف کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خشوگی کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا،امریکی حکومت جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر خشوگی کیس سے متعلق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بریف کیا ہے اور اب تک کی صورتحال پر انہیں مکمل آگاہ کیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کے فوری بعد صدارتی ترجمان سارا سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ کو سی آئی اے پر اعتماد ہے۔