نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت ماورائے عدالت قتل ہے، ریاستیں ہاتھ جھاڑ کر ایک طرف نہیں ہوسکتیں، سعودی عرب واضح کرے کہ خشوگی کے قتل میں ریاست ذمہ دار ہے یا نہیں؟نیویارک میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ نے کہا کہ سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل کو تسلیم کیا، ملوث افراد نے ریاست کے نام پر قتل کیا یا نہیں ؟یہ تحقیقات ابھی باقی ہیں، تاہم ریاست ہاتھ جھاڑ کر ایک طرف نہیں ہوسکتی۔ شاہ سلمان یا ولی عہد کا یہ کہنا کافی نہیں کہ انہیں واقعہ کا علم نہیں تھا، ریاست واضح کرے کہ خشوگی کے قتل میں وہ ذمہ دار ہے یہ نہیں۔دوسری جانب سعودی پراسیکیوٹر کے مطابق جمال خشوگی کی ہلاکت باقاعدہ منصوبہ بندی معلوم ہوتی ہے جبکہ کیس کے حوالے سے جمال خشوگی کے بیٹے صالح خشوگی سعودی عرب سے ممکنہ طور پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ۔