ملتان: (سچ نیوز) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سر کے بال منڈوا دیے۔
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہوئے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان نے عام آدمی کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے۔
جمشید دستی نے کہا کہ انہوں نے گنجا ہو کر مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کیا ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مہنگائی کے حالیہ طوفان کے خلاف ہمارے کلب ممبر بنیں۔