ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم نے اس انڈسٹری کے متعدد حلقوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے اورمعروف اداکارہ جوہی چا ولہ سامنے آنے والے ناموں پر شاک رہ گئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جوہی چاؤلہ سے جب حال ہی میں سامنے آنے والے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو جوہی چاولہ نے کہا کہ یہ افسوسناک اور حیران کرنے والا ہے کیونکہ جن لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، انہیں ہم جانتے اور ان کا احترام کرتے ہیں، تو ان کے نام اس طرح کے معاملات میں سامنے آنا ہلا دینے والا ہے۔ان کا کہنا تھااس کے ساتھ ساتھ میں کیرئیر بنانے کی خواہشمند تمام لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز کریں، جسے وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے کام پر توجہ دیں، خدا آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گی۔ میرا مطلب ہے کہ ہم سب نے ایسا کیا، اپنے پیشے میں اس طرح کی چیزوں سے خود کو راستے سے مت ہٹائیں، یہ تو آپ کے کام کے نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہیں، تو انہیں اپنا کام مت بنائیں۔